• Web
  • Humsa
  • Videos
  • Forum
  • Q2A
rabia shakeel : meri dua hai K is bar imran khan app is mulk k hukmaran hun To: suman(sialkot) 5 years ago
maqsood : hi how r u. To: hamza(lahore) 5 years ago
alisyed : hi frinds 5 years ago
nasir : hi To: wajahat(karachi) 5 years ago
khadam hussain : aslamoalikum pakistan zinsabad To: facebook friends(all pakistan) 5 years ago
Asif Ali : Asalaam O Aliakum . To: Khurshed Ahmed(Kashmore) 5 years ago
khurshedahmed : are you fine To: afaque(kashmore) 5 years ago
mannan : i love all To: nain(arifwala) 5 years ago
Ubaid Raza : kya haal hai janab. To: Raza(Wah) 5 years ago
qaisa manzoor : jnab AoA to all 5 years ago
Atif : Pakistan Zinda bad To: Shehnaz(BAHAWALPUR) 5 years ago
khalid : kia website hai jahan per sab kuch To: sidra(wazraabad) 5 years ago
ALISHBA TAJ : ASSALAM O ELIKUM To: RUKIYA KHALA(JHUDO) 5 years ago
Waqas Hashmi : Hi Its Me Waqas Hashmi F4m Matli This Website Is Owsome And Kois Shak Nahi Humsa Jaise Koi Nahi To: Mansoor Baloch(Matli) 5 years ago
Gul faraz : this is very good web site where all those channels are avaiable which are not on other sites.Realy good. I want to do i..... 5 years ago
shahid bashir : Mein aap sab kay liye dua'go hon. 5 years ago
mansoor ahmad : very good streming 5 years ago
Dr.Hassan : WISH YOU HAPPY HEALTHY LIFE To: atif(karachi) 5 years ago
ishtiaque ahmed : best channel humsa live tv To: umair ahmed(k.g.muhammad) 5 years ago
Rizwan : Best Streaming Of Live Channels. Good Work Site Admin 5 years ago
تاریخ دیجیے
[ Editor ] 18-12-2012
Total Views:829
وقت آگیا ہے کہ حکومت عام انتخابات کے لیے تاریخ کا اعلان کردے، ساتھ ہی اُن خاموش سیاسی مخالفین اور عوام کوبھی تبدیلی کے لیے آواز اٹھانا چاہیے جو موجودہ حکومت کے کمزور نظامِ نگرانی سے غیر مطمئن ہیں۔

مزید اہم یہ ہے کہ ہوا کے رخ پر چلنے والے اُن لوگوں کو دور ہٹانا ہے جو ایک سے دوسرے الیکشن تک کا سفر صرف اقتدار کی چاہ میں طے کرتے ہیں، خواہ عوام کے لیے اُن کے بے مصرف اقتدار کی راہ کہیں سے بھی نکلتی ہو۔

ایک بار پھر سیاسی افواہیں پھیلنا شروع ہوگئی ہیں کہ آیا وقت اس بات کی اجازت دے رہا ہے کہ عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر منعقد ہوسکیں۔

ان افواہوں کو مسترد کیا جاسکتا ہے لیکن حال ہی میں ہونے والی بعض اہم پیش رفت کے سبب اسے یکسر مسترد کرنا مشکل ہے۔

سول حکومت کے خلاف بدعنوانی، نااہلی، معیشت کا ناقص انتظام سمیت متعدد سنگین الزامات سامنے آرہے ہیں، جن سے ایسا ماحول بنانے کی کوشش دکھائی دیتی ہے، جس کے باعث جمہوری عمل کے انعقاد کو موخر کیا جاسکتا ہو۔

فی الحال نظریہ ہے کہ پاکستان کے اہم ادارے ملک میں براہ راست کسی فوجی اقدام کے حق میں نہیں، تاہم اسے یکسر مسترد کرنے کے بجائے اس کے متبادل کی طرف دیکھا جارہا ہے۔

اس مرحلے پر کسی قسم کی مداخلت کس حد تک محدود ہوسکتی ہے:

شہریوں کا خیال ہے کہ انتخابات موخر کرکے ٹیکنو کریٹس پر مشتمل حکومت قائم کی جاسکتی ہے۔ مثال کے طور پر عدلیہ کو کہا جاسکتا ہے وہ جمہوریت دوست اور اپ ڈیٹ آئین کی حدود میں رہتے ہوئے اقدام کی حمایت کریں۔

اس طرح کے اقدام کا دفاع کرنے والوں کے دلائل میں کوئی نئی بات نہیں: غیر موثر اور بے ایمان سیاست دانوں کا راستہ روک کر ملکی استحکام بالخصوص معیشت اور امن و امان کو بہتر بنانے پر توجہ دی جائے گی۔

اب ایسا بھی نہیں کہ ہے ہمارے سیاستدان حقیقت میں غیر موثر اور بے ایمان ہی ثابت ہوئے ہیں۔ بات یہ ہے کہ انہوں نے متعدد بار متبادل استعمال کرنے کوششیں کی ہی مگر ہر باروہ ناکام ہوئے ہیں۔

ایک اور اہم بات یہ کہ پاکستان کے مسائل کا حل جمہوری نظام کی تشکیل میں شہریوں کے حق کو سلب کرنے میں پوشیدہ نہیں۔ مزیدِ برآں، سست رو اور تکلیف دہ ہی سہی لیکن حقیقت میں یہی عمل سیاستدانوں کے لیے احتساب ہے۔

جواب اس اسی راستے سے حاصل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ملک میں ایسی پائیدار اور مستحکم جمہوریت ہو جو طویل المدت تناظر میں لوگوں کی ضروریات پوری کرکے انہیں ترقی کی راہ پرگامزن کر سکے۔

بدعنوانی کے کھاتے کھولے جارہے ہیں، ٹیکس چوری کے معاملات اٹھائے جارہے ہیں، کراچی میں نئی حلقہ بندیوں کے احکامات ہیں تو تاجروں کی طرف سے فوج طلب کرنے کا مطالبہ سامنے آرہا ہے۔۔۔ ایک ہی وقت میں بہت ساری رکاوٹیں سامنے آرہی ہیں، متعددآوازیں بُلند ہورہی ہیں۔

اس نازک لمحے میں بالخوص کراچی کے سیاستدانوں کو چاہیے کہ وہ ایسی قوتوں کے ہاتھوں استعمال ہونے سے بچیں جو انتخابات موخر کرکے انہیں ہی باہر کرنا چاہتے ہیں۔

آیا کہ وہ اپنی بھرپور مدت پوری کرنا چاہتے ہیں یا نہیں لیکن پھر بھی حکومت کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر اپنی اتحادی جماعتوں سے صلاح و مشورہ کرکے جتنا جلد ممکن ہوسکے، اگلے عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیں۔

(ڈان نیوز)


About the Author: Editor
Visit 171 Other Articles by Editor >>
Comments
Add Comments
Name
Email *
Comment
Security Code *


 
مزید مضامین
 تاریخ ہمیں معاف کردیگی پچھلے دس برس یا اس سے زائد عرصے کے دوران دن بدن ترقی کرتی نئی انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کروڑوں انسانوں کی زندگیاں بدل دیں۔ آنے والی دہائیوں میں یہ سلسلہ مزید شدت ہی اختیار کرے گا۔ معلوماتی انقلاب .... مزید تفصیل
نیا سال، پرانا منظر اتار چڑھاؤ سے بھرپور اور بے یقینی میں گھرا ایک اور سال بیت گیا۔ بہرحال، سال گذشتہ کے دوران کیے گئے تمام تر دعووں اور پیش گوئیوں کے باوجود سیاست ہو یا معیشت یا پھر سکیورٹی کا محاذ، بہت تھوڑی تبدیلی .... مزید تفصیل
 مضبوط کرپشن، کمزور جمہوریت روزانہ بارہ ارب روپے بدعنوانی کی بھینٹ چڑھ جانے کے اعداد و شمار چونکا دینے والے ہیں لیکن لگتا نہیں ہے کہ یہ جائزہ اعداد و شمار کے حوالے سے مکمل ہے۔ بات صرف بدعنوانی کی نذر روپے کے اعداد و شمار کی ہی .... مزید تفصیل