• Web
  • Humsa
  • Videos
  • Forum
  • Q2A
rabia shakeel : meri dua hai K is bar imran khan app is mulk k hukmaran hun To: suman(sialkot) 10 years ago
maqsood : hi how r u. To: hamza(lahore) 11 years ago
alisyed : hi frinds 11 years ago
nasir : hi To: wajahat(karachi) 11 years ago
khadam hussain : aslamoalikum pakistan zinsabad To: facebook friends(all pakistan) 11 years ago
Asif Ali : Asalaam O Aliakum . To: Khurshed Ahmed(Kashmore) 11 years ago
khurshedahmed : are you fine To: afaque(kashmore) 11 years ago
mannan : i love all To: nain(arifwala) 11 years ago
Ubaid Raza : kya haal hai janab. To: Raza(Wah) 11 years ago
qaisa manzoor : jnab AoA to all 11 years ago
Atif : Pakistan Zinda bad To: Shehnaz(BAHAWALPUR) 11 years ago
khalid : kia website hai jahan per sab kuch To: sidra(wazraabad) 11 years ago
ALISHBA TAJ : ASSALAM O ELIKUM To: RUKIYA KHALA(JHUDO) 11 years ago
Waqas Hashmi : Hi Its Me Waqas Hashmi F4m Matli This Website Is Owsome And Kois Shak Nahi Humsa Jaise Koi Nahi To: Mansoor Baloch(Matli) 11 years ago
Gul faraz : this is very good web site where all those channels are avaiable which are not on other sites.Realy good. I want to do i..... 11 years ago
shahid bashir : Mein aap sab kay liye dua'go hon. 11 years ago
mansoor ahmad : very good streming 11 years ago
Dr.Hassan : WISH YOU HAPPY HEALTHY LIFE To: atif(karachi) 11 years ago
ishtiaque ahmed : best channel humsa live tv To: umair ahmed(k.g.muhammad) 11 years ago
Rizwan : Best Streaming Of Live Channels. Good Work Site Admin 11 years ago
کالعدم تحریک طالبان جنگ بندی میں توسیع پر رضامند
طالبان شوریٰ کا اجلاس شمالی وزیرستان میں نامعلوم مقام پر ہوا جس میں اہم کمانڈر بھی شریک تھے۔ اجلاس میں سیز فائر اور قیدیوں کی رہائی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ غیر عسکری قیدی رہا نہ کئے جانے اور امن زون قائم نہ ہونے پر شوریٰ کمیٹی نے تحفظات کا اظہار کیا تاہم جنگ بندی میں مزید توسیع پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ سیز فائر میں توسیع کے بارے میں طالبان ترجمان شاہد اللہ شاہد چند دن تک باضابطہ اعلان کریں گے۔ اجلاس کے موقع پر شمالی وزیرستان میں شوریٰ مجاہدین کی جانب سے ایک پمفلٹ تقسیم کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ طالبان میں کوئی اختلاف نہیں، شوریٰ کے تمام ارکان متحد اور متفق ہیں۔ دشمن ہمارے کمانڈروں اور کارکنوں کو قتل کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ یہ منصوبہ ناکام بنا دیا جائے گا۔ دوسری طرف طالبان رابطہ کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم کا کہنا ہے کہ حکومت اور فوج قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے ایک پیج پر نہیں ہیں۔ فوج کی جانب سے قیدیوں کی رہائی پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے جبکہ مولانا یوسف شاہ کا کہنا ہے کہ طالبان سے جلد ملاقات طے ہو جائے گی اور جنگ بندی قائم رہے گی۔ دوسری جانب افغان طالبان نے وزیرستان میں طالبان دھڑوں کے مابین اختلافات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تمام مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان اختلافات کے خاتمے کے لئے دعا کریں۔ افغانستان اسلامی امارات کے امیر ملا عمر کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام مسلمانوں کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان کے دو گروپوں میں اس وقت شدید اختلافات ہیں اور دونوں گروپوں میں جنگ شروع ہو چکی ہے۔ تمام مسلمانوں پر لازم ہے کہ طالبان گروپوں میں اختلافات کے خاتمے کے لئے دعا کریں اور جنگ بندی کے لئے مدد کریں۔ جنوبی اور شمالی وزیرستان میں گزشتہ ہفتے تحریک طالبان پاکستان کے دو دھڑوں شہریار محسود اور خالد عرف سجنا گروپوں کے مابین جنوبی وزیرستان کی امارت پر قبضے کے لئے لڑائی شروع ہوئی تھی۔ ذرائع کے مطابق دونوں فریقین کے مابین لڑائی میں اب تک چالیس سے زائد طالبان مارے جا چکے ہیں۔ تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے طالبان گروپوں میں اختلافات کے حوالے سے متضاد بیانات آتے رہے ہیں۔ تحریک کے مرکزی ترجمان شاہد اللہ شاہد کی جانب سے کبھی اختلافات کی تردید کی گئی اور کبھی کہا گیا کہ دونوں گروپوں کے درمیان لڑائی میں مرنے والے جاں بحق افراد کی تعداد اتنی نہیں ہے جتنی میڈیا بتا رہا ہے جبکہ دونوں گروپوں میں جنگ بندی ہو گئی ہے۔
Related News
Latest News
Source: Dunya News | 06-05-2014
Source: Dunya News | 06-05-2014
Source: Dunya News | 05-05-2014
Source: Dunya News | 05-05-2014