Home
  • Web
  • Humsa
  • Videos
  • Forum
  • Q2A
rabia shakeel : meri dua hai K is bar imran khan app is mulk k hukmaran hun To: suman(sialkot) 11 years ago
maqsood : hi how r u. To: hamza(lahore) 11 years ago
alisyed : hi frinds 11 years ago
nasir : hi To: wajahat(karachi) 11 years ago
khadam hussain : aslamoalikum pakistan zinsabad To: facebook friends(all pakistan) 11 years ago
Asif Ali : Asalaam O Aliakum . To: Khurshed Ahmed(Kashmore) 11 years ago
khurshedahmed : are you fine To: afaque(kashmore) 11 years ago
mannan : i love all To: nain(arifwala) 11 years ago
Ubaid Raza : kya haal hai janab. To: Raza(Wah) 11 years ago
qaisa manzoor : jnab AoA to all 11 years ago
Atif : Pakistan Zinda bad To: Shehnaz(BAHAWALPUR) 11 years ago
khalid : kia website hai jahan per sab kuch To: sidra(wazraabad) 11 years ago
ALISHBA TAJ : ASSALAM O ELIKUM To: RUKIYA KHALA(JHUDO) 11 years ago
Waqas Hashmi : Hi Its Me Waqas Hashmi F4m Matli This Website Is Owsome And Kois Shak Nahi Humsa Jaise Koi Nahi To: Mansoor Baloch(Matli) 11 years ago
Gul faraz : this is very good web site where all those channels are avaiable which are not on other sites.Realy good. I want to do i..... 11 years ago
shahid bashir : Mein aap sab kay liye dua'go hon. 11 years ago
mansoor ahmad : very good streming 11 years ago
Dr.Hassan : WISH YOU HAPPY HEALTHY LIFE To: atif(karachi) 11 years ago
ishtiaque ahmed : best channel humsa live tv To: umair ahmed(k.g.muhammad) 11 years ago
Rizwan : Best Streaming Of Live Channels. Good Work Site Admin 11 years ago
الطاف حسین کی سپریم کورٹ سے غیرمشروط معافی
پاکستان کی سیاسی جماعت متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے توہین عدالت کے مقدمے میں سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی ہے۔عدالت نے الطاف حسین کی معافی قبول کرتے ہوئے ان کے خلاف توہین عدالت کے معاملے میں اظہار وجوہ کا نوٹس خارج کر دیا ہے۔

سپریم کورٹ نے چودہ دسمبر دو ہزار بارہ کو الطاف حسین کی ایک تقریر میں ججوں کے خلاف بیان بازی پر نوٹس جاری کرتے ہوئے سات جنوری کو انہیں ذاتی طور پر عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

پیرکو چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے اس معاملے کی سماعت کی۔

نوٹس کی سماعت کے موقع پر الطاف حسین ذاتی طور پر تو عدالت میں پیش نہیں ہوئے تاہم ان کی جانب سے ان کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم نے تحریری معافی نامہ عدالت میں جمع کروایا۔

ہمارے نامہ نگار کے مطابق الطاف حسین نے اپنے معافی نامے میں یہ کہا ہے کہ دو دسمبر کی تقریر میں اُنہوں نے جو ججز کے بارے میں متنازع بیان دیا تھا وہ اسے واپس لیتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ وہ آئندہ ججز کے بارے میں بات کرنے میں احتیاط برتیں گے۔

یاد رہے کہ الطاف حسین کو جس تقریر پر یہ نوٹس جاری کیا گیا تھا وہ بظاہر سپریم کورٹ کے اس عبوری حکم کے متعلق تھی جس میں کراچی شہر میں مبینہ طور پر لسانی بنیادوں پر کی گئی حلقہ بندیاں ختم کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ ایک پارٹی کے قائد کی طرف سے اپنے الفاظ واپس لینا خوش آئند ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اس طرح عوام میں قانون کی حکمرانی پر یقین مزید پختہ ہوگا۔

الطاف حسین کے وکیل نے عدالت میں دستاویزات بھی پیش کیں جس میں کہا گیا تھا کہ ملک کے موجودہ حالات اور بعض ناگُزیر وجوہات کی بنا پر اُن کے موکل عدالت میں پیش ہونے سے قاصر ہیں جسے عدالت نے تسلیم کرلیا۔

ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے سماعت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی جماعت قانون کی حاکمیت پر یقین رکھتی ہے۔

اسی دوران ایک سوال کے جواب میں الطاف حسین کے وکیل فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ کراچی کی حد بندیوں سے متعلق عدالتی فیصلے کے بارے میں نظرثانی کی دو درخواستیں سپریم کورٹ میں دائر کی گئی ہیں جن کی سماعت نو جنوری کو ہوگی۔

Comments
Add Comments
Name
Email *
Comment
Security Code *


 
مزید خبریں
 شاہ زیب قتل کیس: فیصلہ آج سنایا جائے گا کراچی: کراچی میں ایک انسداد دہشت گردی Ú©ÛŒ عدالت شاہ زیب قتل کیس کا فیصلہ آج بارہ بجے سنائے .... مزید تفصیل
مالاکنڈ: مکان Ú©ÛŒ چھت گرگئی، 6افراد جاں بحق، 7زخمی مالاکنڈ…بٹ خیلہ اور سرگودھا میں موسلادھار بارشوں Ú©Û’ باعث مکان Ú©ÛŒ چھتیں گرنے سے 6 افراد جاں .... مزید تفصیل
Ù‚ لیگ Ú©ÛŒ صدر زرداری سے ملاقات، انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق صدر آصف علی زرداری اور چودھری برادران Ú©Û’ درمیان انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق ہوگیا .... مزید تفصیل