Home
  • Web
  • Humsa
  • Videos
  • Forum
  • Q2A
rabia shakeel : meri dua hai K is bar imran khan app is mulk k hukmaran hun To: suman(sialkot) 11 years ago
maqsood : hi how r u. To: hamza(lahore) 11 years ago
alisyed : hi frinds 11 years ago
nasir : hi To: wajahat(karachi) 11 years ago
khadam hussain : aslamoalikum pakistan zinsabad To: facebook friends(all pakistan) 11 years ago
Asif Ali : Asalaam O Aliakum . To: Khurshed Ahmed(Kashmore) 11 years ago
khurshedahmed : are you fine To: afaque(kashmore) 11 years ago
mannan : i love all To: nain(arifwala) 11 years ago
Ubaid Raza : kya haal hai janab. To: Raza(Wah) 11 years ago
qaisa manzoor : jnab AoA to all 11 years ago
Atif : Pakistan Zinda bad To: Shehnaz(BAHAWALPUR) 11 years ago
khalid : kia website hai jahan per sab kuch To: sidra(wazraabad) 11 years ago
ALISHBA TAJ : ASSALAM O ELIKUM To: RUKIYA KHALA(JHUDO) 11 years ago
Waqas Hashmi : Hi Its Me Waqas Hashmi F4m Matli This Website Is Owsome And Kois Shak Nahi Humsa Jaise Koi Nahi To: Mansoor Baloch(Matli) 11 years ago
Gul faraz : this is very good web site where all those channels are avaiable which are not on other sites.Realy good. I want to do i..... 11 years ago
shahid bashir : Mein aap sab kay liye dua'go hon. 11 years ago
mansoor ahmad : very good streming 11 years ago
Dr.Hassan : WISH YOU HAPPY HEALTHY LIFE To: atif(karachi) 11 years ago
ishtiaque ahmed : best channel humsa live tv To: umair ahmed(k.g.muhammad) 11 years ago
Rizwan : Best Streaming Of Live Channels. Good Work Site Admin 11 years ago
سگریٹ نوشی پر پابندی سے دمے میں کمی
محققین کا کہنا ہے کہ انگلستان میں سگریٹ نوشی پر پابندی کا قانون متعارف ہونے کے بعد شدید دمہ کی شکایت کی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہونے والے بچوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔

تحقیق کے مطابق بند عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی کے پہلے سال دمہ کی شکایت کی وجہ سے بچوں کے ہسپتال میں داخلے میں بارہ فیصد کمی ہوئی۔

محققین کا یہ بھی کہنا ہے کہ بہت سے لوگ اب گھروں کے اندر بھی تمباکو نوشی نہیں کرتے۔

تحقیق کے سربراہ محقق پروفیسر کرسٹوفر میلٹ کے مطابق سگریٹ نوشی پر پابندی کے قانون نے غیر متوقع نتائج دیے ہیں اور اس کی وجہ سے لوگوں کے رویوں میں خوش آئند تبدیلیاں آئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم سمجھتے ہیں کہ جب سگریٹ نوشی پر پابندی کا قانون متعارف کرایا گیا تو لوگ اپنےگھروں میں بھی سگریٹ نوشی ترک کرنے کی عادت ڈال رہے ہیں کیونکہ انہیں اس قانون کے تحت عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی نہ کرنے کے فائدے نظر آرہے ہیں۔ اس لیے اب لوگ تیزی سے گھروں میں سگریٹ نوشی ترک کر رہے ہیں۔اس سے زیادہ فائدہ بچوں کو ہوتا ہے کیونکہ وہ سگریٹ کے دھوئیں سے بچ جاتے ہیں۔‘

امپیریل کالج لندن کے محققین نے این ایچ ایس کے اپریل 2002 کے اعدادوشمار پر بھی نظر ڈالی۔

پیڈریاٹرک جرنل میں اپنی تحقیقات پیش کرتے ہوئے محققین نے کہا کہ جولائی 2007 میں سگریٹ نوشی پر پابندی سے پہلے شدید دمہ کی شکایت کی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہونے والے بچوں کی تعداد سالانہ دو فیصد بڑھ رہی تھی۔

محققین نے پابندی کے بعد حساب لگایا تو پہلے سال دمہ کی شکایت والے بچوں کی ہسپتال میں داخلے میں بارہ فیصد کمی آئی جبکہ اس کے بعد دو سال تک اس میں تین فیصد کمی آئی۔ ان کاکہنا ہے کہ اس طرح تین سال میں 6،800 بچے ہسپتال میں داخل نہیں ہوئے۔

یہ کمی تمام عمر کے بچوں ، لڑکوں ، لڑکیوں، غریب و امیر، شہری اور دیہی علاقوں میں دیکھی گئی۔

صحت کے خیراتی ادارے ایستھما یو کے سے تعلق رکھنے والی ایمیلی ہمفریز نے اس تحقیق کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’ہم اس کے لیے مہم چلاتے رہے۔ یہ حوصلہ افزا بات ہے کہ سگریٹ نوشی پر پابندی کا قانون متعارف کروانے کے بعد دمہ کی شکایت کی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہونے والے بچوں کی تعداد میں کمی ہوئی۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’ہمیں اندازہ تھا کہ بالواسطہ سگریٹ نوشی نقصان دہ ہے جس سے بچوں کو دمہ کی شکایت ہو جاتی ہے اور وہ ہسپتال جاتے ہیں۔‘

Comments
Add Comments
Name
Email *
Comment
Security Code *


 
مزید خبریں
 بھارت Ú©Û’ خلائی مشن Ú©Ùˆ تعطل کا سامنا بھارت Ú©Û’ مریخ پر بھیجے جانے والے مشن Ú©Ùˆ ایک انجن میں خرابی Ú©Û’ باعث متوقع نتائج سامنے نہ آنے .... مزید تفصیل
کرۂ ارض Ú©Ùˆ بچائیں‘، سائنسدانوں Ú©ÛŒ اپیل عالمی سائنسی برادری Ú©Û’ رہنماؤں Ù†Û’ دنیا Ú©Û’ آٹھ بڑے ترقی یافتہ ممالک Ú©Û’ سربراہوں Ú©Û’ نام .... مزید تفصیل
سونی کا نیا ٹیبلٹ اور ایل جی کا نیا فون سونی Ù†Û’ دنیا کا سب سے پتلا ٹیبلٹ کمپیوٹر ’ایکسپیریا زیڈ‘ تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو صرف .... مزید تفصیل