Home
  • Web
  • Humsa
  • Videos
  • Forum
  • Q2A
rabia shakeel : meri dua hai K is bar imran khan app is mulk k hukmaran hun To: suman(sialkot) 11 years ago
maqsood : hi how r u. To: hamza(lahore) 11 years ago
alisyed : hi frinds 11 years ago
nasir : hi To: wajahat(karachi) 11 years ago
khadam hussain : aslamoalikum pakistan zinsabad To: facebook friends(all pakistan) 11 years ago
Asif Ali : Asalaam O Aliakum . To: Khurshed Ahmed(Kashmore) 11 years ago
khurshedahmed : are you fine To: afaque(kashmore) 11 years ago
mannan : i love all To: nain(arifwala) 11 years ago
Ubaid Raza : kya haal hai janab. To: Raza(Wah) 11 years ago
qaisa manzoor : jnab AoA to all 11 years ago
Atif : Pakistan Zinda bad To: Shehnaz(BAHAWALPUR) 11 years ago
khalid : kia website hai jahan per sab kuch To: sidra(wazraabad) 11 years ago
ALISHBA TAJ : ASSALAM O ELIKUM To: RUKIYA KHALA(JHUDO) 11 years ago
Waqas Hashmi : Hi Its Me Waqas Hashmi F4m Matli This Website Is Owsome And Kois Shak Nahi Humsa Jaise Koi Nahi To: Mansoor Baloch(Matli) 11 years ago
Gul faraz : this is very good web site where all those channels are avaiable which are not on other sites.Realy good. I want to do i..... 11 years ago
shahid bashir : Mein aap sab kay liye dua'go hon. 11 years ago
mansoor ahmad : very good streming 11 years ago
Dr.Hassan : WISH YOU HAPPY HEALTHY LIFE To: atif(karachi) 11 years ago
ishtiaque ahmed : best channel humsa live tv To: umair ahmed(k.g.muhammad) 11 years ago
Rizwan : Best Streaming Of Live Channels. Good Work Site Admin 11 years ago
دنیا کا سب سے بڑا سائبر حملہ
انٹرنیٹ پر سائبر سکیورٹی کے ماہرین نے کا کہنا ہے کہ ایک بڑے سائبر حملے کی وجہ سے دنیا بھر میں انٹرنیٹ کا انظام بُری طرح متاثر ہوا ہے۔

ماہرین نے اس سائبر حملے کو انٹرنیٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا حملہ قرار دیا ہے۔

بی بی سی اردو کی ایک رپورٹ میں مطابق اسپیم سائٹس اور ای میلز کی جانچ پڑتال کرنے والے گروپس اور انٹر نیٹ پر مختلف ویب سائٹز کو ہوسٹنگ فراہم کرنے والی کمپنیوں کے درمیان جاری تنازعے نے انٹرنیٹ سروس کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے.

بی بی سی نے مصر کی فوج کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ مصر کی بحریہ نے بعض غوطہ خوروں کی جانب سے زیرسمندر انٹرنیٹ کی تار کاٹنے کی کوشش کو ناکام بنادیا ہے۔

اسپیم اور انٹر نیٹ ہوسٹنگ فراہم کرنے والی ویب سائٹز کے درمیان تنازعہ کی وجہ صرف انٹرنیٹ سروسز ہی نہیں بلکہ نیٹ فلکس کی سروسز بھی متاثر ہوئی ہیں۔

دوسری جانب ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر یہ مسئلہ حل نہ ہوا تو اس سے بینک اور دیگر اہم سروسز بھی متاثر ہوسکتی ہیں۔

انٹرنیٹ پر سائبر حملے سے متاثرہ پانچ ممالک کی سائبر پولیس اس معاملہ کی تحقیقات کررہی ہیں۔

اسپیم ہاؤس نامی ایک گروپ جس کے دفاتر لندن اور جنیوا میں ہیں، ایک رفاہِ عامہ کا ادارہ ہے جو ای میل سروس فراہم کرنے والے اداروں کی اسپیم اور غیر مطلوبہ مواد کی چھان پھٹک کے معاملات میں مدد کرتا ہے ۔

غیر مطلوبہ ای میلز کو بلاک کرنے کے لے اسپیم ہاؤس نے بہت سی سروسز بھی تیار کر رکھی ہیں۔

اس سے قبل حال ہی میں اس ادارے نے ہالینڈ میں سائبر بنکر نامی انٹر نیٹ سرورز کو بلاک کیا تھا۔

سائبر بنکر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ دہشت گردوں اور بچوں کی فحش فلموں کا مواد رکھنے والی تمام ویب سائٹز کو انٹرنیٹ پر ہوسٹنگ کی اجازت نہیں دے گا۔

ادارے کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ وہ تمام ویب سائٹز کو انٹرنیٹ پر ہوسٹنگ کی اجازت دے گا۔

بی بی سی نے انٹرنیٹ ہوسٹنگ ادارے سائبر بنکر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ سوین اولف نے کیمپ ہپوئس نے سائبر بنکر کےترجمان ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپیم ہاؤس اپنی حیثیت کا غلط استعمال کر رہی ہے اور اسے اس بات کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے کہ وہ یہ فیصلے کرتی پھرے کہ انٹرنیٹ پر کیا ہونا اور کیا نہیں ہونا چاہیے۔

ادھر اسپیم ہاؤس نے یہ الزام عائد کیا ہے کہ سائبر بنکر مشرقی یورپ اور روسی ’جرائم کے گینگز‘ کے ساتھ مل کر اس کارروائی کے پیچھے ہیں۔

سپیم ہاؤس کے سربراہ اسٹیو لِن فرڈ نے بی بی سی اردو کو بتایا کہ اس نوعیت کا حملہ اس سے قبل کبھی نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس حملے کا سامنا ایک ہفتے سے کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ “اس کے باوجود ہم اس حملے کا مقابلہ کر رہے ہیں اور اپنی جگہ پر کھڑے ہیں۔ ہمارے انجینئروں نے اپنی بہترین مہارت کا استعمال کرتے ہوئے اس حملے کا مقابلہ کیا ہے جو ہمیں گرانے میں ناکام رہا ہے اگر کوئی اور ہوتا تو وہ کب کا اس حملے کے سامنے ہمت ہار چکا ہوتا۔

ان حملوں کی شدت کے بارے میں بات کرتے ہوئے اسٹیو نے کہا “یہ حملے تین سو گیگا بائٹ فی سیکنڈ کے حساب سے کیے جارہے ہیں۔ اورعموماً جب بینکوں کے خلاف حملے ہوتے ہیں تو وہ تقریباً پچاس گیگا بائٹ فی گھنٹہ کے حساب سے ہوتے ہیں۔”

برطانیہ میں یونیورسٹی آف سرے کے پروہائیلن ووڈ ورڈ جو سائبر سیکیورٹی کے ماہر بھی ہیں، بتاتے ہیں کہ اس کا پہلا اثر یہ ہوتا ہے کہ عالمی سطح پر انٹرنیٹ سست ہو جاتا ہے۔

سائبر سکیورٹی ماہرین کے مطابق اس سے قبل اس نوعیت کا حملہ سو گیگا بائٹ فی سیکنڈ کے حساب سے 2010ء میں کیا گیا تھا، سو سے تین سو گیگابائٹ فی سیکنڈ کی صلاحیت پر جست لگانا ایک بہت نمایاں اور اہم بات ہے۔


Comments
Add Comments
Name
Email *
Comment
Security Code *


 
مزید خبریں
ڈرائیونگ کرنا صحت Ú©Û’ لیے نقصان دہ،بس سے سفر میں فوائد برطانوی یو نیورسٹی میں Ú©ÛŒ جانے والی ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ڈرائیونگ کرنا .... مزید تفصیل
پودینہ کا استعمال نظام ہضم کیلئے معاون ثابت: تحقیق ایک حالیہ تحقیق Ú©Û’ بعد پودینہ Ú©Ùˆ قدرت کا تحفہ قرار دیا گیا ہے جسکے بے شمار فوائد ہیں۔ ویب .... مزید تفصیل
 مائیکروسافٹ Ú©Û’ کمپیوٹر پر ہیکروں کا حملہ امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ Ù†Û’ کہا ہے کہ ان Ú©Û’ کمپیوٹرز پر ہیکرز Ù†Û’ حملہ کیا .... مزید تفصیل