Home
  • Web
  • Humsa
  • Videos
  • Forum
  • Q2A
rabia shakeel : meri dua hai K is bar imran khan app is mulk k hukmaran hun To: suman(sialkot) 11 years ago
maqsood : hi how r u. To: hamza(lahore) 11 years ago
alisyed : hi frinds 11 years ago
nasir : hi To: wajahat(karachi) 11 years ago
khadam hussain : aslamoalikum pakistan zinsabad To: facebook friends(all pakistan) 11 years ago
Asif Ali : Asalaam O Aliakum . To: Khurshed Ahmed(Kashmore) 11 years ago
khurshedahmed : are you fine To: afaque(kashmore) 11 years ago
mannan : i love all To: nain(arifwala) 11 years ago
Ubaid Raza : kya haal hai janab. To: Raza(Wah) 11 years ago
qaisa manzoor : jnab AoA to all 11 years ago
Atif : Pakistan Zinda bad To: Shehnaz(BAHAWALPUR) 11 years ago
khalid : kia website hai jahan per sab kuch To: sidra(wazraabad) 11 years ago
ALISHBA TAJ : ASSALAM O ELIKUM To: RUKIYA KHALA(JHUDO) 11 years ago
Waqas Hashmi : Hi Its Me Waqas Hashmi F4m Matli This Website Is Owsome And Kois Shak Nahi Humsa Jaise Koi Nahi To: Mansoor Baloch(Matli) 11 years ago
Gul faraz : this is very good web site where all those channels are avaiable which are not on other sites.Realy good. I want to do i..... 11 years ago
shahid bashir : Mein aap sab kay liye dua'go hon. 11 years ago
mansoor ahmad : very good streming 11 years ago
Dr.Hassan : WISH YOU HAPPY HEALTHY LIFE To: atif(karachi) 11 years ago
ishtiaque ahmed : best channel humsa live tv To: umair ahmed(k.g.muhammad) 11 years ago
Rizwan : Best Streaming Of Live Channels. Good Work Site Admin 11 years ago
’گنجے افراد میں امراض قلب کا خطرہ زیادہ‘
جاپان میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق گنجے افراد میں امراضِ قلب کا شکار ہونے کے لیے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

37000 کے قریب افراد پر کی گئی یہ تحقیق آن لائن جرنل بی ایم جے اوپن میں شائع ہوئی ہے اور اس کے مطابق ایسے افراد جن کے بال گر رہے ہیں انہیں دل کی بیماری لاحق ہونے کا خطرہ بتیس فیصد زیادہ ہے۔

تاہم محققین کے مطابق یہ خطرہ مٹاپے یا سگریٹ نوشی کی وجہ سے امراضِ قلب ہونے کے خطرے سے کہیں کم ہے۔

گنجا پن مردوں میں عام ہے اور جہاں پچاس فیصد افراد پچاس کے پیٹے میں بالوں سے محروم ہو جاتے ہیں وہیں ستّر سال کی عمر تک پہنچتے پہنچتے اسّی فیصد افراد کے بال گر جاتے ہیں۔

یونیورسٹی آف ٹوکیو کے محققین نے بالوں کے جھڑنے اور دل کی بیماریوں کا باہمی تعلق تلاش کرنے کے لیے ماضی میں ہونے والی تحقیقات کا بھی جائزہ لیا۔

تحقیقی ٹیم کے رکن ڈاکٹر ٹوموہیڈ یمادا نے بی بی سی کو بتایا کہ ’ہمیں گنجے پن اور دل کی بیماریوں کے تعلق کے قابلِ ذکر ثبوت ملے لیکن یہ ثبوت اتنے ٹھوس نہیں جتنے کہ سگریٹ نوشی، مٹاپے، کولیسٹرول کی شرح یا فشارِ خون کے اس بیماری سے تعلق کے ہیں۔‘

ڈاکٹر یمادا نے کہا کہ وہ افراد جن کے بال جوانی میں ہی جھڑ جائیں انہیں اپنے طرزِ زندگی پر نظرِ ثانی کرنے اور صحت مندانہ طریقے سے زندگی گزارنے کی کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔

تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تحقیق کے نتائج اتنے ٹھوس نہیں کہ ہر گنجے شخص کو دل کی بیماری کی تشخیص کے لیے معائنہ کروانا پڑے۔

برٹش ہارٹ فاؤنڈیشن سے تعلق رکھنے والی ڈورین میڈوک کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ نتائج دلچسپ ہیں لیکن گنجے افراد کو اس تجزے سے پریشان نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ’مردوں میں گنجے پن اور امراضِ قلب کے تعلق کو حتمی طور پر ثابت کرنے کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے اور تب تک ضروری ہے کہ آپ اپنی توند کی فکر کریں نہ کہ گرتے بالوں کی۔‘

ڈورین میڈوک کا یہ بھی کہنا تھا کہ وراثت میں ملنے والے گنجے پن پر قابو پانا شاید ممکن نہ ہو لیکن آپ دل کی بیماریوں سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کر سکتے ہیں۔

Comments
Add Comments
Name
Email *
Comment
Security Code *


 
مزید خبریں
جیل مینی کیور سے جلد Ú©Û’ کینسر کا خطرہ جیل مینی کیور نہ صرف ناخنوں Ú©Û’ لئے نقصان دہ ہے بلکہ اسے جلد کا کینسر بھی ہو سکتا ہے۔ .... مزید تفصیل
سونے Ú©ÛŒ ساڑھے پانچ کلو وزنی Ù¹Ú©Ú‘Û’ Ú©ÛŒ دریافت آسٹریلیا Ú©ÛŒ ریاست وکٹوریہ میں شوقیہ طور پر سونا تلاش کرنے والے ایک شخص Ù†Û’ ساڑھے پانچ کلو .... مزید تفصیل
 سعودی حکام Ú©ÛŒ ’سکائپ پر پابندی‘ Ú©ÛŒ دھمکی سعودی عرب Ú©Û’ ٹیلی کمیونیکشن Ú©Û’ نگران ادارے Ù†Û’ خبردار کیا ہے کہ سوشل ایپلیکشنز یا ایسے .... مزید تفصیل