Home
  • Web
  • Humsa
  • Videos
  • Forum
  • Q2A
rabia shakeel : meri dua hai K is bar imran khan app is mulk k hukmaran hun To: suman(sialkot) 11 years ago
maqsood : hi how r u. To: hamza(lahore) 11 years ago
alisyed : hi frinds 11 years ago
nasir : hi To: wajahat(karachi) 11 years ago
khadam hussain : aslamoalikum pakistan zinsabad To: facebook friends(all pakistan) 11 years ago
Asif Ali : Asalaam O Aliakum . To: Khurshed Ahmed(Kashmore) 11 years ago
khurshedahmed : are you fine To: afaque(kashmore) 11 years ago
mannan : i love all To: nain(arifwala) 11 years ago
Ubaid Raza : kya haal hai janab. To: Raza(Wah) 11 years ago
qaisa manzoor : jnab AoA to all 11 years ago
Atif : Pakistan Zinda bad To: Shehnaz(BAHAWALPUR) 11 years ago
khalid : kia website hai jahan per sab kuch To: sidra(wazraabad) 11 years ago
ALISHBA TAJ : ASSALAM O ELIKUM To: RUKIYA KHALA(JHUDO) 11 years ago
Waqas Hashmi : Hi Its Me Waqas Hashmi F4m Matli This Website Is Owsome And Kois Shak Nahi Humsa Jaise Koi Nahi To: Mansoor Baloch(Matli) 11 years ago
Gul faraz : this is very good web site where all those channels are avaiable which are not on other sites.Realy good. I want to do i..... 11 years ago
shahid bashir : Mein aap sab kay liye dua'go hon. 11 years ago
mansoor ahmad : very good streming 11 years ago
Dr.Hassan : WISH YOU HAPPY HEALTHY LIFE To: atif(karachi) 11 years ago
ishtiaque ahmed : best channel humsa live tv To: umair ahmed(k.g.muhammad) 11 years ago
Rizwan : Best Streaming Of Live Channels. Good Work Site Admin 11 years ago
وزیراعظم نے آفتاب سلطان کو آئی بی کا سربراہ مقرر کردیا
اسلام آباد: کل بروز جمعرات مورخہ 6 جون وزیراعظم نواز شریف نے پولیس سروسز آف پاکستان (پی ایس پی) کے بائیس گریڈ کے آفیسر آفتاب سلطان کو انٹیلیجنس بیورو (آئی بی) کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا ہے۔

آفتاب سلطان پیپلزپارٹی کی حکومت میں اکتوبر 2011ء سے جولائی 2012ء کے دوران اسی عہدے پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ جب سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے نتیجے میں اپنا عہدہ چھوڑنا پڑا تو انہوں نے بھی اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔

انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے قانون کے شعبے میں گریجویشن کیا بعد میں کیمبرج یونیورسٹی سے ایل ایل ایم اور ایڈنبرگ یونیورسٹی سے فلسفہ قانون اور لیگل اسٹڈیز کے شعبے میں ایم ایس سی کی ڈگری حاصل کی ۔ محکمہ پولیس میں اپنے پورے کیریئر کے دوران صاحب اقتدار شخصیات سے وہ دور دور رہے ، اسی لیے وہ لو پروفائل شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

سرگودھا میں 2002ء کے دوران بحیثیت ریجنل پولیس آفیسر کے آفتاب سلطان نے جنرل پرویز مشرف کے ریفرینڈم میں انتظامیہ کی مدد کرنے سے انکار کردیا تھا، یاد رہے کہ جنرل مشرف کو اس وقت ملک کا چیف ایگزیکٹیو کہا جاتا تھا۔ چنانچہ انہیں اس کا خمیازہ اس صورت میں بھگتنا پڑا کہ انہیں او ایس ڈی بنادیا گیا۔

ان کے کیریئر کی سب سے اہم بات پانچ ہزار صفحات کی ایک رپورٹ ہے جو انہوں نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر بحیثیت ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس، مشہور زمانہ بنک آف پنجاب کے مقدمے کے حوالے سے مرتب کی تھی۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آفتاب سلطان کو بطور تفتیشی افسر مقرر کیا تھا۔

ڈان سے بات کرتے ہوئےایک سینیئر اہلکار نے کہا کہ آفتاب سلطان کے پولیس میں غیر متنازعہ کیریئر ہی کی وجہ سے انہیں آئی بی کا ڈی جی مقرر کیا گیا ہے۔ مذکورہ اہلکار کا کہنا تھا کہ نواز شریف تقریباً تیرہ سال کے طویل وقفے کے بعد ایوان اقتدار میں پہنچے ہیں، چنانچہ انہیں اس عہدے کے لیے ایک ایسے افسر کی ضرورت تھی جو شفاف پس منظر رکھتا ہو۔

انہوں نے کہا ”پیپلزپارٹی کی حکومت کے دوران جب ہر دوسرے سرکاری اہلکار پر انگلیاں اُٹھائی جارہی تھیں، آفتاب سلطان ان چند افسروں میں شامل تھے جو وفاقی حکومت کے ساتھ کام کررہے تھے، لیکن ان کے اوپر کرپشن کا کوئی الزام عائد نہیں کیا گیا تھا۔“

بحیثیت آئی بی کے سربراہ کے طور پر آفتاب سلطان نئے وزیراعظم کے لیے خاص طور پر امن و امان کے معاملات میں ان کے آنکھ اور کان کا کام کریں گے۔ ماضی میں حکومتیں آئی بی کو اپنے سیاسی مقاصد کی تکمیل کے لیے استعمال کرتی آئی ہیں۔

تاہم حال ہی میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کے سیاست میں کردار پر بڑھتی ہوئی تنقید کی وجہ سے یہ خیال کیا جارہا ہے کہ آئی بی کے سربراہ کی توجہ اپنی بنیادی ذمہ داریوں کی ادائیگی پر مرکوز رہے گی، اور وہ ایسے کرپٹ عناصر جو امن و امان کا مسئلہ پیدا کرتے ہیں کے بارے میں وزیراعظم کو باخبر رکھیں گے۔
Comments
Add Comments
Name
Email *
Comment
Security Code *


 
مزید خبریں
تعلیم ہر بچے کا حق ہے،حکومت ان کا حق ضرور دلائے گی،شہبازشریف لاہور…وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف Ù†Û’ کہا ہے کہ تعلیم ہر بچے کا حق ہے ،، مسلم لیگ Ù† Ú©ÛŒ حکومت .... مزید تفصیل
ملالہ Ú©Û’ والد Ú©Û’ لیے سفارتی عہدہ ملالہ یوسف زئی Ú©Û’ والد Ú©Ùˆ برطانیہ میں سفارتی عہدہ دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس Ú©Û’ مطابق .... مزید تفصیل
عدلیہ Ú©Ùˆ قومی مفاد میں انتخابی عمل شفاف بنانے Ú©ÛŒ اجازت دی گئی،چیف جسٹس چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری Ù†Û’ ریٹرننگ افسران سے خطاب میں کہا ہے کہ وہ شفاف غیر .... مزید تفصیل