Home
  • Web
  • Humsa
  • Videos
  • Forum
  • Q2A
rabia shakeel : meri dua hai K is bar imran khan app is mulk k hukmaran hun To: suman(sialkot) 11 years ago
maqsood : hi how r u. To: hamza(lahore) 11 years ago
alisyed : hi frinds 11 years ago
nasir : hi To: wajahat(karachi) 11 years ago
khadam hussain : aslamoalikum pakistan zinsabad To: facebook friends(all pakistan) 11 years ago
Asif Ali : Asalaam O Aliakum . To: Khurshed Ahmed(Kashmore) 11 years ago
khurshedahmed : are you fine To: afaque(kashmore) 11 years ago
mannan : i love all To: nain(arifwala) 11 years ago
Ubaid Raza : kya haal hai janab. To: Raza(Wah) 11 years ago
qaisa manzoor : jnab AoA to all 11 years ago
Atif : Pakistan Zinda bad To: Shehnaz(BAHAWALPUR) 11 years ago
khalid : kia website hai jahan per sab kuch To: sidra(wazraabad) 11 years ago
ALISHBA TAJ : ASSALAM O ELIKUM To: RUKIYA KHALA(JHUDO) 11 years ago
Waqas Hashmi : Hi Its Me Waqas Hashmi F4m Matli This Website Is Owsome And Kois Shak Nahi Humsa Jaise Koi Nahi To: Mansoor Baloch(Matli) 11 years ago
Gul faraz : this is very good web site where all those channels are avaiable which are not on other sites.Realy good. I want to do i..... 11 years ago
shahid bashir : Mein aap sab kay liye dua'go hon. 11 years ago
mansoor ahmad : very good streming 11 years ago
Dr.Hassan : WISH YOU HAPPY HEALTHY LIFE To: atif(karachi) 11 years ago
ishtiaque ahmed : best channel humsa live tv To: umair ahmed(k.g.muhammad) 11 years ago
Rizwan : Best Streaming Of Live Channels. Good Work Site Admin 11 years ago
سرکاری ویب سائٹس پھر سے کام پہ
(c) بی بی سی نیوز وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ان چھتیس سے زائد سرکاری ویب سائٹس نے پھر سے کام کرنا شروع کر دیا ہے جنھیں گزشتہ ہفتے انڈین سائبر آرمی نامی بھارتی ہیکرز نے ہیک کیا تھا۔

ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کے ڈائریکٹر انعام غنی نے بی بی سی نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ ہفتے انڈین سائبر آرمی نامی بھارتی ہیکرز نے ایک سرور پر حملہ کیا تھا اور چھتیس سے زیادہ سرکاری ویب سائیٹس کو ہیک کر لیا تھا۔

نامہ نگار حفیظ چاچڑ سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بھاتی ہیکرز نے سرکاری ویب سائیٹس ہیک کرنے کے بعد ایک پیغام چھوڑا تھا کہ وہ اس نے زیادہ بھی نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

انعام غنی کے مطابق بھارتی ہیکرز کے حملے کے بعد نیشنل ریسپانس سائبر کرائم سیل یعنیٰ این آر تھری سی نے اہم اقدام کیے، سرکاری ویب سائیٹس کے سیکیورٹی مزید بڑھا دی اور دوبارہ ہیکنگ کے حملے سے روکنے کےلیے ضروری اقدامات کیےگئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پیر کو ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے پولیس کی مدد سے پنڈی گھیپ سے صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی ویب سائٹ کو ہیک کرنے کے الزام میں ایک شخص محمد شہباز عرف عادل کو گرفتار کیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتہ ممبئی حملوں کی دوسری برسی کے موقع پر انڈین سائبر آرمی نامی بھارتی ہیکزر نے پاکستان کی چھتیس سے زیادہ سرکاری ویب سائٹس کو ہیک کیا تھا جن میں وزارتِ خارجہ، پاکستان نیوی، وزارتِ خزانہ، قومی احتساب بیورو، میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی اور وزیرِ اعلیٰ سندھ کی ویب سائٹس شامل ہیں۔

دوسری طرف اس قسم کے سائبر حملوں کی روک تھام کےلیے آئی ٹی کی ایک نجی کمپنی ٹرانچولاز لمیٹیڈ نے ایک سائبر کرائسز سیل قائم کیا ہے جو چوبیس گھنٹے کام کرتا ہے اور بغیر کسی فیس کے خدمات انجام دیتا ہے۔

ٹرانچولاز کے سربراہ زبیر خان نے سائبر کرائسز سیل کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ہیکرز کے حملے کے بعد ان کی کمپنی نے ایک سیل قائم کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں ان کی کمپنی نے حکومت سے رجوع کیا ہے اور حکومت کی مدد اس سلسلے میں بہت ہی ضروری ہے۔

پاکستان میں سائبر سکیورٹی پر بات کرتے ہوئے انہوں کہا کہ نجی صنعتوں میں سائبر سکیورٹی کے حوالے سے شعور بیدار ہو رہا ہے اور یہ خوش آئند بات ہے کہ لوگ اپنی ویب سائیٹس کو محفوظ بنانے کےلیے ضروری قدم اٹھا رہے ہیں۔

Comments
Add Comments
Name
Email *
Comment
Security Code *


 
مزید خبریں
جراثیموں Ú©ÛŒ ایٹمی ساخت پر تجربات شروع برطانوی سائنسدانوں Ù†Û’ جراثیموں Ú©ÛŒ ایٹمی ساخت پر تجربات شروع کر دیے ہیں جن سے ہیپاٹائٹس اور .... مزید تفصیل
کہکشاں میں زمین جیسے سترہ ارب سیارے ماہرینِ فلکیات کا کہنا ہے کہ ہماری کہکشاں میں زمین Ú©Û’ برابر حجم Ú©Û’ سترہ ارب سیارے پائے جاتے .... مزید تفصیل
 مریخ پر پانی Ú©ÛŒ موجودگی کا حتمی ثبوت مل گیا امریکی خلائی ادارے ناسا Ù†Û’ کہا ہے کہ مریخ گاڑی کیوروسٹی Ù†Û’ ایک اور اہم دریافت Ú©ÛŒ ہے۔ مریخ .... مزید تفصیل