Home
  • Web
  • Humsa
  • Videos
  • Forum
  • Q2A
rabia shakeel : meri dua hai K is bar imran khan app is mulk k hukmaran hun To: suman(sialkot) 11 years ago
maqsood : hi how r u. To: hamza(lahore) 11 years ago
alisyed : hi frinds 11 years ago
nasir : hi To: wajahat(karachi) 11 years ago
khadam hussain : aslamoalikum pakistan zinsabad To: facebook friends(all pakistan) 11 years ago
Asif Ali : Asalaam O Aliakum . To: Khurshed Ahmed(Kashmore) 11 years ago
khurshedahmed : are you fine To: afaque(kashmore) 11 years ago
mannan : i love all To: nain(arifwala) 11 years ago
Ubaid Raza : kya haal hai janab. To: Raza(Wah) 11 years ago
qaisa manzoor : jnab AoA to all 11 years ago
Atif : Pakistan Zinda bad To: Shehnaz(BAHAWALPUR) 11 years ago
khalid : kia website hai jahan per sab kuch To: sidra(wazraabad) 11 years ago
ALISHBA TAJ : ASSALAM O ELIKUM To: RUKIYA KHALA(JHUDO) 11 years ago
Waqas Hashmi : Hi Its Me Waqas Hashmi F4m Matli This Website Is Owsome And Kois Shak Nahi Humsa Jaise Koi Nahi To: Mansoor Baloch(Matli) 11 years ago
Gul faraz : this is very good web site where all those channels are avaiable which are not on other sites.Realy good. I want to do i..... 11 years ago
shahid bashir : Mein aap sab kay liye dua'go hon. 11 years ago
mansoor ahmad : very good streming 11 years ago
Dr.Hassan : WISH YOU HAPPY HEALTHY LIFE To: atif(karachi) 11 years ago
ishtiaque ahmed : best channel humsa live tv To: umair ahmed(k.g.muhammad) 11 years ago
Rizwan : Best Streaming Of Live Channels. Good Work Site Admin 11 years ago
پاکستانی طلبہ نے’’ذہین‘‘ لفٹ متعارف کرادی
پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور کارباری مرکز کراچی میں جہاں ٹارگٹ کلرز نے عوام کی زندگی اجیرن کررکھی ہے وہیں یہاں ایسے طالب علم بھی ہیں جو لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کے لیے شب و روز ایک کیے ہوئے ہیں۔

کراچی کے شمالی علاقے نیپا چورنگی کے قریب واقع ملک کی معروف انجینئرنگ یونیورسٹی سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے طلباء نے نیا کارنامہ کردکھایا ہے۔

مذکورہ یونیورسٹی سے الیکٹرونکس انجینئرنگ کی تعلیم کے آخری مراحل میں موجود 6 طلبہ پر مشتمل گروپ نے مصنوعی انٹیلی جنس کی حامل ایک ایسی لفٹ تیار کی ہے جو نہ صرف کم خرچ بلکہ انرجی سیور بھی ہے۔

مذکورہ گروپ کے لیڈر سعد علی قائم خانی ہیں جب کہ محمد نعمان ارشاد، سید فہد الحسن، فیضان علی، جنید علی اور زین احمد صدیقی اس پروجیکٹ کی تکمیل میں پیش پیش رہے۔

طلبہ کے اس گروپ نے شب ور وز محنت اور جدوجہد کے بعد پروجیکٹ کو کامیابی سےتیارکیا ہے جس میں ایک عام لفٹ کے مقابلے میں کم از کم 10 فیصد بجلی کم خرچ کرنے کی صلاحیت موجود ہے اور لوگوں کو لفٹ کے لیے انتظار کی زحمت بھی نہیں اٹھانا پڑے گی، بٹن دباتے ہی قریب ترین لفٹ فوری طور پر مطلوبہ فلور پر حاضر ہوگی۔

طلبہ نے اس پروجیکٹ کو پیررل لفٹ کنٹرول سسٹم کا نام دیا ہے جو کسی بھی عمار ت میں نصب لفٹس میں لگایا جاسکتا ہے۔

پروجیکٹ لیڈر سعد علی قائم خانی کے مطابق اس پروجیکٹ کی تکیمل میں یونیورسٹی کے انٹرنل ایڈوائزر اسسٹنٹ پروفیسر غیاث الیدن اور ایکسٹرنل ایڈوائزر انجینئر فیصل جمیل اور فرخ جمیل نے ان کی بھرپور مدد و رہنمائی کی اور نہیں کچھ کردکھانے کا حوصلہ دیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس پروجیکٹ پر تقریبا ایک لاکھ 50 ہزار روپے لاگت آئی ہے اور اس کی تیاری میں پی ایل سی، ایچ ایم آئی، انور ٹرز، فیز اے سی موٹر، سینسرز وغیرہ استعمال ہوئے ہیں۔

سعد قائم خانی کا کہنا تھا کہ پروجیکٹ کی تیاری کا بنیادی مقصد لفٹ کے انتظار میں کھڑے ہونے والے افراد کے وقت کی بچت، لفٹ میں استعمال ہونے والی بجلی کی بچت، ہر فلور پر ہجوم کا خاتمہ اور اس کے توازن اور درجہ حرارت کو متوازی بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مصنوعی انٹیلی جنس کے ذریعے کنٹرول کی جانے والی لفٹ کے اندر جدید نظام کو 2 یا اس سے زائد لفٹوں پر باآسانی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

طلبہ کے بقول اس جدید نظام میں یہ سہولت بھی رکھی گئی ہے کہ لفٹ میں سوار ہونے والے لوگوں کا مجموعی وزن اگر مقررہ حد سے بڑھ جائے گا تو اوور لوڈ ہونےو الی لفٹ وجہ بتانے کے لیے ایررر دکھائے گی، اس کے علاوہ اس سسٹم میں لفٹ کے درجہ حرارت کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت بھی موجود ہے جس کے لیے ایک خاص قسم کے سینسرز لگائے گئے ہیں تاکہ کسی بھی سانس کے مریض یا مختلف قسم کی الرجی کا شکار دیگر افراد کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ٹیکنالوجی کی دنیا میں منفرد کارنامہ انجام دینے والے ان پاکستانی طلبہ کہا کہنا ہے کہ اگر حکومت معاونت فراہم کرے تو اس جدید نظام کو ملک بھر میں متعارف کرانے میں اپنا کردار ادا کرسکتےہیں۔

Comments
Add Comments
Name
Email *
Comment
Security Code *


 
مزید خبریں
برطانیہ شمسی طوفان برداشت کر سکتا ہے برطانیہ میں جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر شمسی سپر طوفان زمین سے ٹکراتا ہے تو .... مزید تفصیل
انسانوں جیسی آواز نکالنے والی سفید وہیل امریکہ میں کا کہنا ہے کہ ایک سفید وہیل Ú©ÛŒ آواز اور اس کا لہجہ انسانوں سے کافی حد تک مماثلت .... مزید تفصیل
 6 گھنٹے میں زمین سے خلا تک کامیاب سفر ایک امریکی اور دو روسی خلاء بازوں Ù†Û’ صرف Ú†Ú¾ گھنٹے میں زمین سے عالمی خلائی سٹیشن تک پہنچ کر .... مزید تفصیل