Home
  • Web
  • Humsa
  • Videos
  • Forum
  • Q2A
rabia shakeel : meri dua hai K is bar imran khan app is mulk k hukmaran hun To: suman(sialkot) 11 years ago
maqsood : hi how r u. To: hamza(lahore) 11 years ago
alisyed : hi frinds 11 years ago
nasir : hi To: wajahat(karachi) 11 years ago
khadam hussain : aslamoalikum pakistan zinsabad To: facebook friends(all pakistan) 11 years ago
Asif Ali : Asalaam O Aliakum . To: Khurshed Ahmed(Kashmore) 11 years ago
khurshedahmed : are you fine To: afaque(kashmore) 11 years ago
mannan : i love all To: nain(arifwala) 11 years ago
Ubaid Raza : kya haal hai janab. To: Raza(Wah) 11 years ago
qaisa manzoor : jnab AoA to all 11 years ago
Atif : Pakistan Zinda bad To: Shehnaz(BAHAWALPUR) 11 years ago
khalid : kia website hai jahan per sab kuch To: sidra(wazraabad) 11 years ago
ALISHBA TAJ : ASSALAM O ELIKUM To: RUKIYA KHALA(JHUDO) 11 years ago
Waqas Hashmi : Hi Its Me Waqas Hashmi F4m Matli This Website Is Owsome And Kois Shak Nahi Humsa Jaise Koi Nahi To: Mansoor Baloch(Matli) 11 years ago
Gul faraz : this is very good web site where all those channels are avaiable which are not on other sites.Realy good. I want to do i..... 11 years ago
shahid bashir : Mein aap sab kay liye dua'go hon. 11 years ago
mansoor ahmad : very good streming 11 years ago
Dr.Hassan : WISH YOU HAPPY HEALTHY LIFE To: atif(karachi) 11 years ago
ishtiaque ahmed : best channel humsa live tv To: umair ahmed(k.g.muhammad) 11 years ago
Rizwan : Best Streaming Of Live Channels. Good Work Site Admin 11 years ago
جیسی رائیڈر پر حملہ، کوما میں چلے گئے
نیوزی لینڈ کے کرکٹر جیسی رائیڈر بدھ کی رات کیے گئے دہرے قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے کے بعد کوما میں چلے گئے ہیں، انہیں کرائسٹ چرچ اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ویب سائٹ کرکٹ انفو کے مطابق رائیڈر اپنی ٹیم ویلنگٹن کی شکست کے بعد ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ باہر سیر و تفریح کیلیے آئے ہوئے تھے۔

پہلا واقعہ رات ساڑھے بارہ بجے کے قریب کرائسٹ چرچ کے نواحی علاقے ماری ویل میں ایکمین بار کے باہر پیش آیا جبکہ دوسرا واقعہ اس سے کچھ منٹ بعد ہی روڈ کے پار میک ڈونلڈ کی کار پارکنگ کے باہر اس وقت پیش آیا جب ان کے ساتھی کھلاڑی کھانے کا آرڈر دے رہے تھے۔

کرائسٹ چرچ میں ایک سراغ رساں برائن آرکر نے صحافیوں کو بتایا کہ پہلا جھگڑا ایکمین بار کے باہر فٹ پاتھ پر رائیڈر اور دو دیگر مردوں میں ہوا لیکن یہ زیادہ سنگین نہیں تھا لیکن اس سے کچھ ہی منٹ بعد میک ڈونلڈ کی کار پارکنگ کے داخلی راستے پر رائیڈر کا دوسرا جھگڑا ہوا جس میں پہلے گروہ کا ایک شخص بھی شامل تھا۔

اس شدید نوعیت جھگڑے کا نشانہ جیسی رائیڈر بننے جس کے نتیجے میں ان کے سر پر شدید چوٹیں آئیں، رات کے تقریباً 12 بج کر 44 منٹ پر ایمبولینس کو اور پولیس کو بلایا گیا اور جیسی کو اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔

اسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ رائیڈر کی حالت بہت نازک ہے اور شدید چوٹوں کے باعث وہ کوما میں چلے گئے ہیں، ڈاکٹرز ابھی ان کی چوٹوں کا معائنہ کر رہے ہیں اور ہم اس بارے میں مزید کچھ نہیں کہہ سکتے۔

آرکر نے بتایا کہ پولیس ابھی حملہ آوروں کی شناخت نہیں کر سکی اور ہم نے ایکمین بار اور میک ڈونلڈ کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھ لی ہے، ہمارا ماننا ہے کہ کم از کم دس افراد اس واقعے کے گواہ تھے اور ہم ان سے پورا دن بات کرتے رہے ہیں، اس علاقے میں اور بھی سی سی ٹی وی کیمرہ ہیں اور ہم ان کی ویڈیوز بھی دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تک ہم اس حادثے میں ملوث افراد کی شناخت نہیں کر سکے لیکن ہماری تحقیقات درست سمت میں گامزن ہے۔

آرکر کا کہنا تھا کہ ابھی تک ایسے کوئی ثبوت نہیں مل سکے جس سے یہ بات واضح ہو سکے کہ لڑائی شراب کے نشے میں دھت ہونے کی وجہ سے ہوئی اور ہم نے گواہوں سے درخواست کی ہے کہ وہ پولیس کو اپنے بیان ریکارڈ کرادیں۔

یاد رہے کہ جیسی رائیڈر اس سے قبل بھی متعدد تنازعات میں ملوث رہے ہیں اور اس کے باعث انہیں متعدد بار نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے ڈسپلنری کارروائی کا سامنا کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیم سے باہر بھی کیا گیا۔

ان متعدد واقعات کے بعد تقریباً گزشتہ ایک سال سے زائد عرصے سے انہوں نے خود کو عالمی کرکٹ سے دور رکھ ہوا ہے، انہوں نے آخری بار گزشتہ سال فروری میں جنوبی افریقہ کیخلاف ایک روزہ میچ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔

رائیڈر نے 18 ٹیسٹ میچز میں 40.93 کی اوسط سے 2 ہزار 299 رنز بنائے ہیں جس میں ان کا سب سے برا اسکور 201 رنز ہے جبکہ انہیں 39 ایک روزہ میچوں میں 1100 رنز بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

اس موقع پر بار میں موجود ایک شخص ایڈم نے بتایا کہ مجھے اس بات کا نہیں پتہ کہ حملہ آور رائیڈر کے دوست تھے یا نہیں لیکن میں اتنا یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ وہ اسے بہت اچھے طریقے سے جانتے تھے۔

رائیڈر کے اہلخانہ کرائسٹ چرچ پہنچنے کیلیے فلائٹ میں نکل چکے ہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جو کچھ ہوا ہے ہم اس پر ابھی تک شدید صدمے کی حالت میں ہیں اور جیسی کیلیے انتہائی فکرمند ہیں، نیوزی لینڈ کرکٹ کی نیک تمنائیں ان کے اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔

کیوی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی جیسی رائیڈر کے ساتھ ہونے والے اس حادثے ان کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ رائیڈر رواں ہفتے کے اختتام پر انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں شرکت کیلیے ہندوستان روانہ ہونے والے تھے جہاں ان کا فرنچائزی دہلی ڈیر ڈیولز کے ساتھ 2 لاکھ 60 ہزار امریکی ڈالرز میں معاہدہ ہوا ہے۔

جارح مزاج کیوی کرکٹر نے گزشتہ سال آئی پی ایل میں پونے واریئرز کی نمائندگی کی تھی اور اس موقع پر وہ اپنے ساتھ منیجر اور ایک ذاتی سائیکولوجسٹ بھی لے کر گئے تھے۔

Comments
Add Comments
Name
Email *
Comment
Security Code *


 
مزید خبریں
کرکٹ ٹیم Ú©Û’ کھلاڑی وطن پہنچ گئے۔ Ù¾ÛŒ سی بی جسے چاہے کپتان بنادے، محمد حفیظ قومی کرکٹ ٹیم Ú©Û’ کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے۔لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے t20ٹیم .... مزید تفصیل
 32 ویں نیشنل گیمز میں خیبر پختونخواہ کا دستہ بھرپور شرکت کرے گا پشاور…خیبر پختونخوا اولمپکس ایسو سی ایشن Ú©Û’ نومنتخب جنرل سیکٹری قمر زمان Ù†Û’ کہا ہے 32 ویں .... مزید تفصیل
دھونی امیرترین کرکٹر نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم Ú©Û’ کپتان مہندر سنگھ دھونی دنیا میں سب سے زیادہ پیسہ کمانے .... مزید تفصیل