Home
  • Web
  • Humsa
  • Videos
  • Forum
  • Q2A
rabia shakeel : meri dua hai K is bar imran khan app is mulk k hukmaran hun To: suman(sialkot) 11 years ago
maqsood : hi how r u. To: hamza(lahore) 11 years ago
alisyed : hi frinds 11 years ago
nasir : hi To: wajahat(karachi) 11 years ago
khadam hussain : aslamoalikum pakistan zinsabad To: facebook friends(all pakistan) 11 years ago
Asif Ali : Asalaam O Aliakum . To: Khurshed Ahmed(Kashmore) 11 years ago
khurshedahmed : are you fine To: afaque(kashmore) 11 years ago
mannan : i love all To: nain(arifwala) 11 years ago
Ubaid Raza : kya haal hai janab. To: Raza(Wah) 11 years ago
qaisa manzoor : jnab AoA to all 11 years ago
Atif : Pakistan Zinda bad To: Shehnaz(BAHAWALPUR) 11 years ago
khalid : kia website hai jahan per sab kuch To: sidra(wazraabad) 11 years ago
ALISHBA TAJ : ASSALAM O ELIKUM To: RUKIYA KHALA(JHUDO) 11 years ago
Waqas Hashmi : Hi Its Me Waqas Hashmi F4m Matli This Website Is Owsome And Kois Shak Nahi Humsa Jaise Koi Nahi To: Mansoor Baloch(Matli) 11 years ago
Gul faraz : this is very good web site where all those channels are avaiable which are not on other sites.Realy good. I want to do i..... 11 years ago
shahid bashir : Mein aap sab kay liye dua'go hon. 11 years ago
mansoor ahmad : very good streming 11 years ago
Dr.Hassan : WISH YOU HAPPY HEALTHY LIFE To: atif(karachi) 11 years ago
ishtiaque ahmed : best channel humsa live tv To: umair ahmed(k.g.muhammad) 11 years ago
Rizwan : Best Streaming Of Live Channels. Good Work Site Admin 11 years ago
کائنات گذشتہ اندازے سے زیادہ قدیم نکلی
اس نقشے میں دھبے نظر آ رہے ہیں جو روشنی کے درجۂ حرارت میں فرق کی وجہ سے پیدا ہوئے ہیں۔ نیلے رنگ کا مطلب سرد اور سرخ کا مطلب گرم ہے۔ سرد مقامات وہ ہیں جہاں مادے کی مقدار زیادہ تھی جو بعد میں کہکشائیں بن گئے

یورپی خلائی ادارے نے کائنات کی ’قدیم ترین روشنی‘ کا ایک نقشہ جاری کیا ہے، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ کائنات کی عمر پہلے لگائے گئے تخمینے سے زیادہ ہے۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ نقشہ کائنات کی ابتدا اور ارتقا کے بگ بینگ ماڈل کی نہایت عمدگی سے توثیق کرتا ہے۔

تاہم اس نقشے میں ایسے اجزا ہیں جو غیرمتوقع ہیں اور ان کی وجہ سے بعض تصورات کی نوک پلک درست کرنا پڑے گی۔

یہ نقشہ مصنوعی سیارے پر نصب پلانک نامی دوربین کے 15 ماہ سے جمع کردہ ڈیٹا کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔ یہ دوربین 78 کروڑ ڈالر کی لاگت سے تیار کی گئی تھی۔

اس نقشے سے کازمِک مائیکرو ویو پس منظر یا کائناتی مائیکرو ویو بیک گراؤنڈ (سی بی ایم) کی تفصیل سامنے آتی ہے۔ سی بی ایم وہ مدھم سی مائیکرو ویو روشنی ہے جو کائنات کے ہر مقام سے آ رہی ہے۔

پلانک دوربین سے حاصل شدہ سی بی ایم کے نقشے سے ظاہر ہوتا ہے کہ کائنات کی عمر 13 ارب 77 سال نہیں بلکہ 13 ارب 82 کروڑ سال ہے۔

اس کے علاوہ یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کائنات میں موجود مادہ پہلے تخمینے سے تھوڑا سا زیادہ (37.7 فیصد) اور سیاہ توانائی تھوڑی سی کم (68.3 فیصد) ہے۔ سیاہ توانائی یا ڈارک انرجی وہ طاقت ہے جو کائنات کو زیادہ سے زیادہ رفتار سے پھیلا رہی ہے۔

کیمبرج یونیورسٹی کے جارج ایفسٹیتھیو نے پیرس میں یہ نقشہ پیش کرتے ہوئے کہا، ’بہت سے لوگ سمجھیں گے کہ شاید یہ ماڈرن آرٹ کا نمونہ ہے۔ لیکن میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ایسے کئی ماہرینِ فلکیات ہوں گے جو اس نقشے کو حاصل کرنے کرنے کے لیے اپنا سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہو جاتے۔‘
سی ایم بی وہ مدھم روشنی ہے جو اس وقت خلا کی وسعتوں میں پھیل گئی تھی جب کائنات معرضِ وجود میں آنے کے بعد اس حد تک ٹھنڈی ہو گئی تھی کہ ہائیڈروجن کے ایٹموں کو بننے کا موقع مل سکے۔ اس وقت کائنات کو تخلیق ہوئے تین لاکھ 80 ہزار سال گزرے تھے۔

یہ روشنی اب بھی کائنات کے تمام حصوں سے تقریباً یکساں مقدار میں زمین تک پہنچ رہی ہے اور اسے مائیکرو ویو فریکوئنسی میں دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کا درجۂ حرارت منفی 270.45 درجے سنٹی گریڈ ہے جو مطلق صفر سے صرف 2.7 درجے زیادہ ہے۔

البتہ خلا کے مختلف حصوں سے آنے والے اس سگنل کے اندر انتہائی معمولی فرق بھی ہوتا ہے، یہ فرق اس نقشے پر دھبوں کی شکل میں نظر آ رہا ہے۔

سائنس دان کہتے ہیں کہ یہ دھبے دراصل کائنات کے اندر موجود مادے کی کثافت میں فرق کو ظاہر کرتے ہیں۔ یہ دھبے دراصل وہ ’بیج‘ ہیں جنھوں نے بعد میں کہکشاؤں اور ستاروں کی شکل اختیار کر لی۔

پلانک سے وابستہ ماہرینِ فلکیات کا کہنا ہے کہ اس دوربین کا ڈیٹا کائنات کی تخلیق کے نظریے ’سٹینڈرڈ ماڈل‘ کی توثیق کرتا ہے۔ اس نظریے کے مطابق کائنات ابتدا میں بے انتہا گرم اور انتہائی مختصر جگہ پر محدود تھی، اور بعد میں پھیل کر ٹھنڈی ہو گئی۔
Comments
Add Comments
Name
Email *
Comment
Security Code *


 
مزید خبریں
آج گردوں Ú©Û’ امرض سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے گردوں Ú©ÛŒ حفاظت کریں اور دل Ú©Ùˆ بچائیں Ú©Û’ سلوگن Ú©Û’ ساتھ آج گردوں Ú©Û’ امرض سے بچاؤ کا عالمی دن .... مزید تفصیل
 ’میرس وائرس سارس Ú©ÛŒ مانند نہیں پھیلے گا‘ سعودی عرب میں وزرا کا کہنا ہے کہ نئے وائرس ’میرس‘ Ú©Û’ اس پیمانے پر پھیلنے کا امکان بہت Ú©Ù… ہے .... مزید تفصیل
سرکاری ویب سائٹس پھر سے کام پہ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ان چھتیس سے زائد سرکاری ویب سائٹس Ù†Û’ پھر سے کام .... مزید تفصیل